آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے 127 ویں یوم پیدائش پر آج
پورے ملک میں پروگرام منعقد کیے گیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ
ساتھ ملک کے لئے ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔قومی راجدھانی میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری
اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بھارت رتن
ڈاکٹر امبیڈکر کی مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات
کے وزیر تھاورچند گہلوت اور وزرائے مملکت کرشن پال گوجر اور وجے ساپلا اور
مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش
کیے۔